
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نےلائسنس کی معیاد ختم ہونے والے ڈاکٹرز کے لیے الرٹ جاری کردیا۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کا کہنا ہےکہ 6 ماہ میں تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ کلینیکل پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز کے لیے لائسنس کا فعال ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔



