پاکستان

آزادکشمیر میں سڑک کے کلیئرنس آپریشن کے دوران حملہ، رینجرز اہلکار شہید

آزاد کشمیر میں سڑک کے کلیئرنس آپریشن کے دوران فسادیوں کے حملے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

سرساوہ تا تراڑ کھل سڑک کی کلیئرنس کے دوران فسادی جتھے کے اسنائپرز نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز اہلکار شاہ نواز سینے پر گولی لگنے سے شہید ہوئے۔ لانس نائیک بلال بھی کندھے پرگولی لگنےسے شدید زخمی ہو گئے۔

فسادی جتھے کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار شاہ نواز کا تعلق خیرپور سندھ سے ہے۔ آمدورفت میں مشکلات اور غذائی قلت کے پیش نظر بند راستے کھولنے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker