پاکستان

کراچی: نجی اسپتال میں دوران ڈیلیوری نومولود گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے جاں بحق

کراچی کے علاقے محمود آباد میں نجی اسپتال میں دوران ڈیلیوری نومولود گلے پر زخم آنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

ورثاکے مطابق ڈیلیوری کے دوران بچے کے گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے کے باعث بچہ جاں بحق ہوا۔

نومولود کے تایا اشرف نے بتایا کہ چھوٹے بھائی امین کے گھر بچے کی پیدائش تھی، امین بس ڈرائیور ہے اور5 بچوں کا باپ ہے۔

تایا کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے، ہم بچے کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کروانا چاہتے، اسپتال کے عملے نے ڈیلیوری کے آدھے گھنٹے بعد بتایا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ، بعد میں دیکھا تو بچے کے گردن پر تیز دھار آلے کا نشان تھا اور گلے سے خون بہہ رہا تھا۔

تایا نے مزید کہا کہ ہم بچے کی لاش گھر لے کر جارہے ہیں مزید بچے کو تکلیف نہیں دینا چاہتے لیکن ایسے اسپتالوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker