انٹرنیشنل

امریکا میں بس حادثےکی لائیوکوریج کرنیوالا نیوز ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، پائلٹ اور خاتون رپورٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

امریکی شہر لاس اینجلس میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر خود حادثے کا شکار ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے باعث زمین پر موجود ایک شخص سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار خاتون رپورٹر اور پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر سے حادثے کی لائیو فیڈ امریکی نیوز چینل این بی سی سے نشر کی جارہی تھی۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹرکے حادثے کی وجہ کیا تھی، تاہم حادثے سے قبل عملےکی جانب سے براہ راست نشر کی جانے والی آخری ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کی بلندی کم ہوتے وقت کاک پٹ کے اندر خطرے کا الارم بجنے کی آواز سنائی دی۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں آگ لگنےکے بعد زمین پر موجود کم از کم 4گاڑیوں اور 2 اسٹوریج کنٹینرز میں بھی آگ بھڑک اٹھی تاہم آگ پر جلد قابو پا لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker