بزنس
سونا 3600 روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کم ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 3600روپے کم ہوکر 4 لاکھ65 ہزار 536 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3086 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار122 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر کم ہوکر 4430 ڈالر فی اونس ہے۔



