پاکستان

صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کی بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے: بلاول بھٹو

لندن: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کی بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہو، پاکستان کے تمام مسائل کاحل جمہوریت میں ہے۔

بلاول بھٹو نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا واضح مؤقف ہے، سسٹم اگر فیل ہوا ہے تو قومی اسمبلی میں باقاعدہ بحث ہونی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں نکال سکتی، پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو حق ہے کہ وہ اپنی رائے دیں، میرا مطالبہ ہے کہ اس ایشو پر قومی اسمبلی میں بحث ہو، محسن نقوی پارلیمان میں کم آتے ہیں، بزنس فورم کے بجائے محسن نقوی کو پارلیمان میں آنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker