سائنس اور ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی نے اپنا سب سے طاقتور اور ایڈوانسڈ اے آئی ماڈل جی پی ٹی 6 متعارف کرا دیا

اوپن اے آئی نے اپنا سب سے طاقتور اور ایڈوانسڈ فلیگ شپ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم جی پی ٹی 6 آسٹرا متعارف کرایا ہے۔

یہ سسٹم بنیادی طور پر کمپنی کی جانب سے آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) کی تیار ی کی جانب پیشرفت ہے۔

اے جی آئی سسٹم بنیادی طور پر ایسا سسٹم ہوگا جس میں اے آئی سیکھنے اور متعدد ایسے کام کرسکے گا جو ابھی انسانوں سے جڑے ہوتے ہیں۔

جی پی ٹی 6 سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ، ریسرچ، خودکار ایجنٹ ورک فلو اور ایڈوانسڈ reasoning جیسے شعبوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق جی پی ٹی 6 آسٹرا چھپی ہوئی سکیورٹی کمزوریوں کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صارفین اس میں موجود متعدد چیزوں کو استعمال کرسکیں گے جبکہ یہ ماڈل تحریری ہدایات کے ساتھ ساتھ تصاویر پر مبنی پروموٹس کو کالنگ، اسٹرکچر ریسپانسز اور اسٹریمنگ کے دوران تسلیم کرسکتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اس طرح کا پہلا ماڈل ہے جو اس طرح کے کام کرسکتا ہے۔

کمپنی کے اندر آزمائش کے دوران دریافت کیا گیا تھا کہ جی پی ٹی 6 آسٹرا نے ExploitBench میں 100 فیصد اسکور حاصل کیا۔

اس سسٹم کی تمام تر اپ ڈیٹس کے ساتھ اوپن اے آئی نے کچھ اضافی سکیورٹی اقدامات کیے ہیں، تاکہ اسے غلط طریقے سے استعمال نہ کیا جاسکے۔

کمپنی کے مطابق جی پی ٹی 5.6 کے مقابلے میں اس نئے سسٹم کو جیل بریک کرنا بہت مشکل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker