موسم
کراچی میں آئندہ 3 روز موسم شدید گرم رہنے کا امکان
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمی اور ہوا میں زائد نمی کے باعث سندھ کے چند مقامات پر بادل بن سکتے ہیں جبکہ دادو، لاڑکانہ، سکھر اور گھوٹکی میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔



