World

دبئی میں پراپرٹی لین دین میں 20 فیصد اضافہ

دبئی میں گزشتہ ایک ماہ میں پراپرٹی لین دین میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں پراپرٹی لین دین میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے، اپریل میں دبئی کی پراپرٹی لین دین 68 ارب 56 کروڑ درہم تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق پراپرٹی مارکیٹ میں تیزی کی وجہ غیرملکی سرمایہ کاری اور مانگ میں اضافہ ہے۔

واضح رہے اس سے قبل دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی کرتے ہوئے جائیداد خریدنے پر 2 سال کے رہائشی ویزے کی پیشکش کی جاچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker