World

روس کی جانب سے سرمات میزائل کا کامیاب تجربہ

روس نے اپنے نئے ’سرمت‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ میزائل کی رینج 35 ہزار کلومیٹر تک ہوگی۔

روسی اسٹریٹیجک میزائل فورسز کے کمانڈر سرگئی کاراکائیف نے منگل کے روز صدر ولادیمیر پیوٹن کو کامیاب تجربے سے متعلق بریفنگ دی۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ روس رواں سال کے اختتام تک سرمت میزائل کو باقاعدہ طور پر فوجی سروس میں شامل کر لے گا۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ اس میزائل کے وارہیڈ کی صلاحیت مغربی ممالک کے کسی بھی مساوی نظام سے چار گنا زیادہ ہے، جبکہ اس کی رینج 35 ہزار کلومیٹر سے زائد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی آبدوز پوسائیڈن اور ایٹمی کروز میزائل پر کام حتمی مرحلےمیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker