World

آبنائے باب المندب مزاحمتی قوتوں کیلئے وننگ کارڈ ثابت ہوئی: کمانڈر پاسداران انقلاب

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی فورس القدس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے کہا ہےکہ آبنائے باب المندب مزاحمتی قوتوں کے لیے وننگ کارڈ ثابت ہوئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فورس القدس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ نے امریکا کو بے اعتبار اور اسرائیل کے زوال کے عمل کو مزید تیزکردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور لبنان میں شدید حملوں کے باوجود مزاحمتی گروہوں نے میدان نہیں چھوڑا، حزب اللہ نے 104 روز تک ایران کے شانہ بشانہ جدوجہد کی اور اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

اسماعیل قانی نے مزید کہا کہ آبنائے باب المندب مزاحمتی قوتوں کے لیے وننگ کارڈ ثابت ہوئی، بعض جدید امریکی جنگی جہاز بھی بحیرہ احمر عبور کرنے کی ہمت نہیں کرسکے۔

کمانڈر القدس فورس کا کہنا تھا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم نے دشمن اور ثالثوں سے مکمل اختیار کے ساتھ بات کی جب کہ لبنان کے معاملے میں میدان اور سفارتکاری دونوں نے مزاحمت کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker