پاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی: توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی جس میں نیب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

سماعت میں بانی پی ٹی آئی کی جانب وکیل شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے تھے، عدالت نے عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت خارج، نیب نے جیل میں گرفتاری ڈال دی

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 16 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدالت نے کل توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کی تھی اور گرفتاری ڈال دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker