پاکستانتازہ ترین

افغانستان سے در اندازی کی کوشش ناکام ،فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کے نائیک شہید

افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد برآمد ہوا۔

افغانستان سے دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپین وام میں پاکستانی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی۔

سیکیورٹی فورسز کی بھر پور جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عبدالرؤف شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاکستان افغان عبوری حکومت کو موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کا بارہا کہتا رہا ہے۔

توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker