چین کے نائب وزیرخارجہ سن وائی ڈونگ اسلام آباد پہنچ گئے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چینی نائب وزیرخارجہ سی پیک مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ بین الاقوامی تعاون اور رابطے سے متعلق سی پیک مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس کل ہوگا۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی سیکرٹری خارجہ چینی نائب وزیرخارجہ کےساتھ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ چینی نائب وزیرخارجہ کی پاکستان کی سینیئر قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔



