مقامی خبریں

نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو بلاول کی تنقید کا نوٹس نہ لینے کی ہدایت

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی تنقید کا نوٹس نہ لینے کی ہدایت کردی۔

پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جلسہ عام میں گفتگو کو اگر منشور کا نام دیا جاسکتا ہے تو ن لیگ کا منشور پھر پہلے ہی آگیا، جب احساس ہوکہ جماعت کی عوامی مقبولیت نہیں تو وہ کوئی بھی چیز کہ سکتے ہیں لیکن جس جماعت کو عوام کی تائید کا یقین ہو تو سوچ سمجھ کر وعدے کرنا پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور 27 جنوری کو آئے گا، ن لیگ کا منشور جامع منشور ہے کھوکھلے وعدوں پر مشتمل نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker