پاکستانتازہ ترین

جنوری میں دھند کے باعث 770 پروازیں منسوخ اور 200 پروازیں منتقل کرنا پڑیں

ملک کے بالائی علاقوں میں موسمی تبدیلی اور دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر 11 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جنوری میں دھند کے باعث 770 پروازیں منسوخ اور 200 پروازیں منتقل کرنا پڑیں۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مسقط لاہور کی نجی ائیر لائن کی پرواز سیالکوٹ منتقل کردی گئی، ریاض سے لاہور کی پرواز کی منزل تبدیل کی گئی جس کے بعد پرواز اب اسلام آباد اترے گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں، اسلام آباد سے اسکردو کی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، کراچی سے کوئٹہ، اسلام آباد اور لاہور سے کوئٹہ کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور دوحہ کیلئے غیر ملکی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان کی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker