پاکستانتازہ ترین

عام انتخابات میں خواتین کے کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے کا کیس الیکشن کمیشن کے سپرد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں خواتین کے کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔

عام انتخابات میں خواتین کو ٹکٹ دینے کے 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار نعیم احمد مرزا نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو خواتین کے 5 فیصد کوٹے سے متعلق درخواست جلد نمٹانے کا حکم دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے وکیل ضیغم انیس عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزارکی درخواست پرقانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker