پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایف بی آر افسر کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں ہے، نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روکا جائے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن ایکٹ2017 کے تحت الیکشن کمیشن نے روکا اس کے باوجود کمیٹی بنادی گئی۔

عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کےبعد ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker