پاکستانتازہ ترین

فائرنگ سے زخمی ہونیوالے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر

شمالی وزیرستان میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

سرجن ڈاکٹر فریداللہ کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کو گہرے زخم کی وجہ سے بخار ہے جو جلد اتر جائے گا۔

محسن داوڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کا آپریشن ہوا ہے، خون زیادہ بہنے سے کمزوری محسوس کر رہا ہوں، صحتیاب ہو کر جلد عوام کے درمیان ہوں گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل محسن داوڑ شمالی وزیرستان میں احتجاجی جلوس کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ محسن داوڑ کے علاوہ ان کے 5 دیگر ساتھی بھی زخمی ہوئے تھے، محسن داوڑ کو علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker