پاکستانتازہ ترین

حج سیزن پر چندہ جمع کرنے والے کو 7 سال قید، جرمانہ ہو گا، سعودی عرب

ریاض: سعودی حکومت نے آئندہ حج سیزن میں چندہ جمع کرنے پر 7 سال قید اور 50 لاکھ ریال جرمانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت نے عازمین کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی بغیر اجازت چندہ جمع نہ کرے بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چندہ جمع کرنے سے متعلق فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے آئندہ حج سیزن میں شرکت کرنے والے عازمین کو غیر مجاز فنڈ ریزنگ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چندہ جمع کرنے والے کو 7 سال تک قید، 50 لاکھ ریال تک جرمانہ یا ممکنہ طور پر دونوں سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker