پاکستانتازہ ترین

سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور ایمل ولی بلوچستان سے سینیٹر منتخب

کوئٹہ: بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر 9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جن میں آزاد امیدوار سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی شامل ہیں۔

جنرل نشستوں پر ن لیگ کے سیدال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی سینیٹر منتخب ہوئے۔

جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی سینیٹر منتخب ہوئے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی بلوچستان سے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

جے یو آئی ف کے احمد خان بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔

خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی سینیٹر منتخب ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker