پاکستانتازہ ترین

عادل راجہ برطانوی عدالت میں ہتک عزت کیس ہار گئے، 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

متنازع یوٹیوبرعادل راجہ برطانوی عدالت میں ہتک عزت کیس میں اپیلیں ہارگئے،عدالت نے 10ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا۔

میجر ریٹائرڈ عادل راجا اپنے خلاف بریگیڈیئر (ر) راشد کی جانب سے برطانوی عدالت میں دائرکردہ ہتک عزت کا مقدمہ خارج کروانے میں ناکام رہے۔ برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو حکم دیا کہ وہ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) راشد کو 2 درخواستوں، ہتک عزت کیس پر حکم امتناع اور سیکیورٹی اخراجات کی مد میں 10 ہزار پاؤنڈز ادا کریں گے۔

متنازع یو ٹیوبر عادل راجہ کو برطانوی ہائی کورٹ میں اس وقت شدید دھچکا لگا جب جج نےعادل راجہ کے تمام الزامات کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے تمام درخواستوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

جج مسٹر رچرڈ اسپیرمین نے قرار دیا ہے کہ عادل راجہ ، بریگیڈئیر(ر)راشد کو 5 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کریں گے اور ان کے پاس رقم کی ادائیگی کیلئے 17 اپریل 2024 تک کا وقت ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker