پاکستانتازہ ترین

نواز شریف اورمریم روٹی کی قیمت چیک کرنے تندورپہنچ گئے، روٹی لگوا کر چیک کی

سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز روٹی نان کی قیمت چیک کرنے لاہور میں اڈہ پلاٹ کے تندورپہنچ گئے۔

نواز شریف اور مریم نواز نے تندور پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن چیک کیا۔ مریم نواز نے روٹی کے وزن اور قیمت کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت کی کہ نوٹیفکیشن کو دیوار پر لگائیں۔

مریم نواز نے 16 روپے والی روٹی لگوا کر چیک کی۔

اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ روٹی 20 روپے میں دوبارہ نہ دے دینا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ روٹی اب 16 روپے کی ہو گئی ہے، ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی 20 کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن آ گئے ہیں، 16 روپے سے زیادہ پیسے روٹی کے نہیں لینے، اگر 16 سے زیادہ کوئی مانگے تو ایک نمبر ہے اس پر رپورٹ کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد روٹی بھی سستی کردی گئی تھی اور روٹی کی نئی قیمت 16 روپے مقرر کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker