پاکستانتازہ ترین

پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ نے 5 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں بارش کے باعث ٹاس آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا۔

تاہم نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ابراراحمد ، عرفان نیازی اور عثمان خان آج ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے، بابراعظم اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے، رضوان تیسرے نمبر پرآئیں گے۔

اس کے علاوہ شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ ، محمدعامر آج کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے میچز جیو سپر سے براہ راست نشر کیے جائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker