پاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری، پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ 2024 جاری کردی۔

آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی و بے روزگاری میں کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.2 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔

ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر 7.5 فیصد پر آنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال مہنگائی کی اوسط شرح 9.5 فیصد رہے گی جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 23.4 فیصد رہی۔

اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 0.9 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 0.2 فیصد تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker