پاکستانتازہ ترین

بارڈر سکیورٹی مزید سخت ، ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنیکا فیصلہ

حکومت نے بارڈر سکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کو فوری اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ، وزارت داخلہ نے بین الاقوامی مسافروں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کے باعث اشتہاری و مطلوب ملزمان کا اندرون اور بیرون ملک سفر کرنا ناممکن ہو گا۔

بائیو میٹرک مشینیں ایئر پورٹس انٹرنیشنل ایمیگریشن کاؤنٹرز پر لگائی جائیں گی جس سے مسافروں کی مؤثر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا، اس اقدام کا مقصد سکیورٹی کو مزید بہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker