پاکستانتازہ ترین

سونے کی قیمت میں نئے ریکارڈ بننے کا رجحان آج بھی برقرار

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں نئے ریکارڈ بننے کا رجحان آج بھی برقرار رہا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 9 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار 917 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 953 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker