مقامی خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئے حملے نہ کرنے کا حکم دے دیا

امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز فوج کو ایران میں کوئی نیا حملہ نہ کرنے کا حکم دیا جس کے باعث ایران پر دو ہفتے سے جاری روزانہ کے حملوں کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔

ایگزیوس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ پچھلے 13 دنوں تک روزانہ حملوں کی منظوری دیتے آرہے ہیں جبکہ یہ ان کا نیا حکم سامنے آیا ہے، لیکن واضح نہیں ہے کہ یہ حکم عارضی اقدام ہے یا یہ جنگ بندی جاری رہے گی۔

بتایا گیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ حملوں کا حکم دیتے ہیں، تو امریکی فوج نسبتاً کم نوٹس پر متحرک ہوسکتی ہے، فوج اب بھی بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیوں کی طرف ممکنہ واپسی کیلیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اس خبر سے متعلق تبصرہ کرنے کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker