تازہ ترینپاکستان

قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11 بجے ہوگا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا جس کے لئے 17 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کیلئے میکنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے پرتوجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈےکا حصہ ہوگا،وزیر تجارت جام کمال مانع اغراق محصولات ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کرینگے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی تحویل ملزمان ترمیمی بل 2024،پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کریں گے،اس کے علاوہ مختلف قائمہ کمیٹیوں کی معیادی رپورٹس بھی قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائیں گی،قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی نقول بھی پیش کی جائیں گی۔

وزیر پارلیمانی امور صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کرینگے،این اے 86 میں نئے گیس کنکشنز کی عدم فراہمی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کاحصہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker