تازہ ترینبلوچستان

بلوچستان میں گاڑیوں کے اسمارٹ کارڈ کا اجرا

کوئٹہ : بلوچستان کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صوبے کی گاڑیوں کیلئے اسمارٹ کارڈ کے اجرا کا حتمی فیصلہ کرلیا دو ہفتوں کے دوران شہریوں کو گاڑیوں کے اسمارٹ کارڈ ملنا شروع ہوجائیں گے ۔سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان سید ظفر علی بخاری نے بتایا کہ بلوچستان کی گاڑیوں کیلئے اسمارٹ کارڈ کے اجرا کیلئے کراچی میں گورنمنٹ پرنٹنگ پریس سمیت دو اداروں سے معاہدہ ہوگیا ہے،یہ ادارے بلوچستان کی گاڑیوں کے مالکان کو اسمارٹ کارڈ بناکر دیں گے۔سید ظفر علی بخاری نے بتایا کہ جدید فیچر کا حامل اسمارٹ کارڈ کے اجراکے بعد پرانی وہیکل بک ختم کردی جائے گیاسمارٹ وہیکل کارڈ کیلئے گاڑی کے مالک کو 2500 روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker