تازہ ترینپاکستان

بجٹ میں سولر پینلز پر اضافی ٹیکس لگے گا یا نہیں؟

اسلام آباد: بجٹ 2026-25 کے لیے ٹیکس تجاویزپرکام جاری ہے۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے مطابق مختلف شعبوں کوحاصل ٹیکس چھوٹ پرنظرثانی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال سے ٹیچرزکو 25 فیصد انکم ٹیکس ری بیٹ حاصل ہوگا، رواں سال اساتذہ کو ری بیٹ کی مد میں ریفنڈ دیا جائے گا یا ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس سیکنڈ ترمیمی بل2025 کی منظوری دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دلوانے کے لیے کوشاں ہیں، بعض دیگر شعبوں کو بھی ریلیف دینے کے لیے بات چیت ہورہی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق بجٹ میں اساتذہ اور سولرپینل صارفین پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا،سولرپینلزکی درآمد پراضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سولرپینلزپرٹیکس کی شرح بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker