تازہ ترینانٹرنیشنل

عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے سے اسرائیل کی انتہاپسندی ثابت ہوگئی، سعودی وزیر خارجہ

دنیاعرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے سے اسرائیل کی انتہاپسندی ثابت ہوگئی، سعودی وزیر خارجہ
عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے سے اسرائیل کی انتہاپسندی ثابت ہوگئی، سعودی وزیر خارجہ
فوٹو: فائل
اسرائیل کی جانب سے عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے پر سعودی وزیر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ رام اللہ کے دورے کی اجازت نہ دینے سے اسرائیل کی انتہاپسندی ثابت ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ عرب وزرا کو مقبوضہ مغربی کنارے میں جانے سے روکنا اسرائیلی حکومت کا امن کے منافی اقدام ہے، اس اقدام سے اسرائیلی تکبر کے خلاف ہماری سفارتی کوششوں کو دگنا کرنے کےعزم کو تقویت ملی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب، مصر، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو آج رام اللہ کا دورہ کرنا تھا، اسرائیلی حکومت نےگزشتہ روز عرب وزرا کے وفد کو رام اللہ جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker