Punjab

پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنسز پرکارروائی شروع، صفائی کا موقع دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کےخلاف نااہلی ریفرنسز پرکارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق 26 ارکان اسمبلی کی نااہلی سے متعلق اسمبلی حکام کا  تیارکیاگیا ریفرنس اسپیکرکوموصول ہوگیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسپیکر نے 26 معطل ارکان کو مؤقف پیش کرنےکا موقع دینےکا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے  ریفرنسزپر سماعت 11جولائی کو صبح  11 بجے اسپیکرچیمبر میں ہوگی جب کہ اسپیکرآئین کے تحت 30 روز میں نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ کرنےکے پابند ہیں۔

اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 10 اےکے تحت معطل ارکان اسمبلی کو موقع دیاجارہا ہے،  تمام ارکان کو آئینی دائرہ کار میں مکمل دفاع کا موقع فراہم کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ 27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد اسپیکر نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنےکا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker