Punjab

لاہور میں مددگار 15 پر اقدام قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والے گرفتار

لاہور:شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مددگار 15 پر اقدام قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو گرفتار کرلیا۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس کے مطابق ہیلپ لائن پر فون آیا کہ ہمارے دوست کو دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے، جس کے بعد ایس پی سٹی کی ہدایت پر فوری کال پر ریسپانس کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے شاہدرہ ٹاؤن پولیس اسپتال پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان دوران تفتیش زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکے، معلوم ہوا ہے کہ زخمی اکبر اور گرفتار ساتھی تینوں موٹر سائیکل پر سوار تھے، مبشر جو معذور ہے اس نے پسٹل سے زمین پر کھڑے پانی میں فائرنگ کی، پسٹل میں پھنسی گولی اچانک چلی جس سے درمیان میں بیٹھا اکبر زخمی ہوگیا، گولی جیب میں رکھے موبائل کو کراس کر کے اکبر کے کولہے پر لگی۔

پولیس کے مطابق ملزمان پہلے زخمی کو گھر لے کر گئے خون بند نہ ہونے پر اسپتال پہنچے اور جھوٹی کال کر دی۔

ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن رانا وقاص نے ملزمان کے قبضے سے پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا ہے کہ 15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے، شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، عوام الناس کی حفاظت و مدد کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker