Punjab

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ، جاں بحق افراد کے ورثا کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال اور جہلم کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں پر متعلقہ حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ مریم نواز نے چکوال میں بارش کے دوران حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام رابطہ پلوں کی بحالی اور جہلم روڈ پر اسٹیل پل بنانے کی ہدایت کی۔

 پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، چکوال میں 450 ملی میٹر بارش کے بعد32 سڑکیں مکمل تباہ ہوگئیں اور سیلابی ریلے رابطہ پل بہا لے گئے اور مختلف حادثات میں کم از کم 119 افراد جاں بحق ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker