انٹرنیشنل
اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے زیر زمین مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے زیر زمین فوجی مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حملے سے قبل امریکا کو آگاہ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 200 میٹر طویل سرنگوں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق زیر زمین تنصیب میں سیکڑوں ہتھیار اور متعدد میزائل سائلوز موجود تھے، تاہم انہوں نے اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں عسکری کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے نبطیہ میں حزب اللہ سے منسلک اہداف کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔



