Punjabپاکستان

مظفرگڑھ:جلدی کچرا نہ اٹھانے پر 2 افراد کا ستھرا پنجاب کے ورکر پر بہیمانہ تشدد

مظفرگڑھ میں جلدی کچرا نہ اٹھانے پر 2 افراد نے ستھرا پنجاب کے ورکر کو پلاسٹک کے پائپوں اور لوہے کی تاروں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

مظفرگڑھ کے علاقے خان گڑھ میں کچرے کی گاڑی میں مزید جگہ نہ ہونے کے باعث فہیم نامی سینیٹری ورکر ایک گلی سے مکمل کچرا نہ اٹھا سکا۔

کچرا جلدی نہ اٹھانے پر عابد اور مبشر نامی 2 ملزمان نے سینیٹری ورکر کو گالیاں دیں اور پلاسٹک کے پائپوں اور لوہے کے تاروں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ خانگڑھ میں دونوں ملزمان کیخلاف درج کرکے ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker