پاکستان

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی کی شرح بھی کم ہو جائے گی۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ سال کے دوران بھی ایران امریکا جنگ کے باوجود بھی مہنگائی کی اوسط شرح تقریباً 7 فیصد رہنے کی توقع ہےجو کہ موجودہ مالی سال کے تخمینہ 7.5 فیصد سے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ کی کشمکش ہے۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی کی شرح بھی کم ہو جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker