بزنس

آج سے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل میں اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے آج سے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل پر اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں فی لیٹر 9 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول پر لیوی اب 116 روپے 8 پیسے کے بجائے 106 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ ڈیزل پر لیوی 8 روپے67 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے جس سے ڈیزل پر لیوی44 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 53روپے 26 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker