سائنس اور ٹیکنالوجی

ایپل چیٹ جی پی ٹی جیسا سرچ ٹول تیار کرنے میں مصروف

ایپل کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی جیسے سرچ ٹول پر کمپنی کے اندر کام کیا جا رہا ہے جو صارفین کے سوالات پر فوری جوابات فراہم کرے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی آنسرز، نالج اینڈ انفارمیشن نامی ٹیم کی جانب سے اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول پر کام کیا جا رہا ہے۔

ایپل کی یہ ٹیم کمپنی کی ڈیوائسز کے لیے اے آئی پراڈکٹس کی تیاری پر کام کرتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے آنسر انجن نامی ٹول کو تیار کیا جا رہا ہے جو آن لائن انفارمیشن اکٹھی کرکے صارفین کے سوالات کا جواب دے گا۔

ایسا بھی ممکن ہے کہ اس کے لیے ایک خودمختار ایپ تیار کی جائے۔

اس اے آئی سرچ ٹول کو ایپل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ Siri، اسپاٹ لائٹ اور سفاری ویب براؤزر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

گوگل، مائیکرو سافٹ، اوپن اے آئی اور ایلون مسک کی ایکس اے آئی کمپنی کی جانب سے اے آئی میں پیشرفت کے لیے اربوں ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں۔

مگر ایپل کمپنی اس دوڑ میں کہیں نظر نہیں آتی، ماضی میں اپنے اے آئی ماڈلز کی تیاری کی بجائے ایپل نے اوپن اے آئی سے شراکت داری کا انتخاب کیا۔

آئی فون 16 سیریز کے ساتھ ایپل کی جانب سے ایپل انٹیلی جنس کو متعارف کرایا گیا مگر اب تک اس اے آئی ٹول کے حوالے سے کمپنی نے کچھ زیادہ اہم کام نہیں کیا۔

اس وقت ایپل نے گوگل کے ساتھ 20 ارب ڈالرز سالانہ کا معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت ایپل ڈیوائسز میں گوگل کو ڈیفالٹ سرچ انجن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

مگر عدالت میں زیرسماعت مقدمے کے باعث خدشہ ہے کہ ایپل اس معاہدے سے حاصل ہونے والی آمدنی سے محروم ہو جائے گی۔

تو اے آئی پر مبنی نئے سرچ انجن سے کمپنی کو  آن لائن سرچ اور اے آئی مارکیٹ میں قدم جمانے کا موقع ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker