سائنس اور ٹیکنالوجی

وفاقی حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹلیجنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹلیجنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگنائٹ کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کا 30 فیصد آرٹیلی فیشل انٹلیجنس فنڈ کو دیا جائے گا جس کا مقصد آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجیز کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

دستاویز کے مطابق مختلف شہروں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں سینٹر آف ایکسیلنس نیٹ ورک بھی قائم کیاجائے گا۔

سینٹر آف ایکسیلنس اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں قائم کئے جائیں گے جب کہ  مصنوعی ذہانت کے شعبے میں جدت کے لیے انوویشن فنڈ اور وینچر فنڈ کے قیام کی بھی تجویز  بھی زیرغور ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker