پاکستان
سپریم کورٹ میں اپیلوں کیلئے نیا کورٹ فیس چارٹ جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت نیا کورٹ فیس چارٹ جاری کردیا گیا۔
سپریم کورٹ رولز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی پی ایل اے ، سول اپیل اور آئینی درخواست کی فیس 2500، 2500 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ سکیورٹی چالان کی فیس 50 ہزار روپے ہوگی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سول ریویو کی فیس 1250 روپے اور انٹرا کورٹ اپیل فیس 5000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب پاور آف اٹارنی فیس، کیویٹ فیس اور کنسائز اسٹیٹمنٹ فیس 500 ، 500 مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق انٹر اپیئرنس،درخواست اور فی ضمیمہ فیس 100 روپے جب کہ حلف نامہ کی فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیا فیس چارٹ 6 اگست 2025 سے نافذ العمل ہے۔




