جرم

گھوٹکی: ریلوے ٹریک سے لاش ملنے کا معاملہ، پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیدیا

گھوٹکی: ڈہرکی میں 17روز قبل ریلوے ٹریک سے ملنے والی نوجوان کی لاش کے کیس نے نیا موڑ لے لیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی میں ریلوے  ٹریک سے نوجوان کی لاش ملی تھی جسے پولیس نے قتل قرار دیا ہے۔

 پولیس کے مطابق  مقتول کو اس کی بیوی نے 2 افراد کے ساتھ مل کر قتل کیا، کیس میں  ملزمہ سمیت 2 افراد گرفتار ہیں اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker