Sind

کراچی ڈیفنس میں ترجمان سندھ حکومت اور ایس ایس پی کےگھر میں ڈکیتی

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں سندھ حکومت کی ترجمان  سیدہ عقربہ فاطمہ اور  ایس ایس پی توحید میمن کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واردات کے وقت اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے،تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق چوری میں گھر کے ملازمین ملوث لگتے ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ  کو ہدایت کی ہے کہ  فوری پولیس کارروائی سے آگاہ کریں اور ڈکیتی کی تفتیش اور پیشرفت سے انہیں آگاہ رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker