پاکستان

لاہور میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد شکنجہ سخت، نجی ہاؤسنگ اسکیم کا مالک گرفتار

پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن نے  سیلاب کی تباہ کاریوں پرغیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد شکنجہ سخت کردیا اور ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

جیونیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں ڈائریکٹر جنرل  (ڈی جی) محکمہ اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھاکہ سیلاب کی تباہ کاریوں پرغیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد شکنجہ سخت کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روڈا اور ایل ڈی اے کو سمن جاری کر دیے گئے ہیں اور دونوں محکموں سے ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا، دریائے راوی کے اطراف بنائی گئی ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ منگوا لیا  ہے۔

ڈی جی سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھاکہ ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے، اس ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنانے میں ایل ڈی اے افسران بھی ملوث ہیں، ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک پر 8 ارب روپے دبئی منتقل کرنے کا الزام ہے۔

انہوں نے بتایاکہ 11ہزار کنال کی یہ غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم ٹھوکرکے نزدیک بنائی گئی ہے،  تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور سادہ لوح افراد کو غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں سے پیسے واپس دلائیں گے۔

سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نوازکا وژن ہے کہ کرپشن میں ملوث سرکاری افسر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker