
ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب راولپنڈی کی طرف جاتے ہوئے ٹرالر اور کورولا کار کا تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 39 سالہ رضا سلیم سکنہ گلگت سمیت ایک ہی خاندان کے 3 مرد اور 2 خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق شخص کی لاش کو ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں منتقل کر دیا۔
اس آپریشن میں موٹروے پولیس نے بھی حصہ لیا۔



