بلوچستان

بلوچستان میں این جی اوز کے ملازمین کی تفصیلات طلب، دوہری ملازمت پر پابندی

بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی (BCRA) نے صوبے میں کام کرنے والی تمام رجسٹرڈ این جی اوز اور این پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے موجودہ ملازمین (پراجیکٹ اور مستقل دونوں) کی مکمل اور تصدیق شدہ فہرست سات روز کے اندر جمع کرائیں، یہ اقدام دوہری ملازمت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر نوٹس لینے کے بعد اٹھایا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق بعض این جی اوز ایسے افراد کو ملازمت دے رہی ہیں جو بیک وقت ایک سے زائد این جی اوز یا سرکاری محکموں میں ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں جو قواعد کی خلاف ورزی ہے، BCRA نے واضح کیا ہے کہ دوہری ملازمت سختی سے ممنوع ہے اور اس میں ملوث شخص کو فوری طور پر بلوچستان میں کسی بھی این جی او میں کام کرنے سے نااہل قرار دیا جائے گا جبکہ سہولت کاری یا حقائق چھپانے والی این جی او کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جس میں رجسٹریشن منسوخی، بھاری جرمانے، جاری منصوبوں کی معطلی یا بندش اور قانونی چارہ جوئی شامل ہیں، اتھارٹی نے کہا ہے کہ ان احکامات پر عملدرآمد لازمی ہے اور غلط یا گمراہ کن معلومات دینا بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ایکٹ کے تحت سنگین جرم تصور ہوگا، BCRA نے تمام این جی اوز پر زور دیا ہے کہ وہ شفافیت اور دیانتداری کو برقرار رکھتے ہوئے فوری طور پر ملازمین کی تفصیلات فراہم کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker