بلوچستان

کچلاک: دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

کچلاک: دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
🔶۔کوئٹہ  کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ بی بی بانو کا شوہر عمران خان دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، جس پر میاں بیوی میں اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔
20 ستمبر کو عمران خان نے بیوی کو کمرے کے باتھ روم میں گولی مار کر قتل کر دیا اور واقعہ کو چھپانے کے لیے لاش کو بوستان قبرستان میں خاموشی سے دفنانے کی کوشش کی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تدفین روک دی اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم میں گولی لگنے سے موت کی تصدیق ہوئی۔
کچلاک پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker