پاکستان

تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگ تصور ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں سرحد پار جارحیت کا بھرپور جواب دیا،بھارت ایک سیاسی گیم کھیل رہاہے،،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام ہوگا،معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے بنیادی اصلاحات لائی گئی ہیں،یوکرین تنازع کے پرامن حل کیلئے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کا آغاز سورہ بقرہ کی آیت نمبر 177 سے  کیا۔

بھارتی جارحیت:

شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے  کہا  کہ بھارت نے پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ کیا اور معصوم افراد کو نشانہ بنایا،بھارت نے پہلگام واقعے کو سیاست کے لیے استعمال کیا،پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور بھرپور جواب دیا۔

 

ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے 6سال کابچہ ارتضیٰ شہید ہوا،پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 7بھارتی طیارے گرائے،بھارت کیخلاف ہر پاکستانی سیسہ پلائی دیوار بن گیا ہے،پاکستان نے غرور میں مبتلا بھارت کوبھرپور جواب دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کیا،پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئےنامزد کیا۔

مسئلہ فلسطین کا ذکر

وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے ،پاکستان پہلے ممالک میں شامل ہے جنہوں نے فلسطین کو تسلیم کیا،فلسطین مزید اسرائیلی زنجیروں میں نہیں رہ سکتا،اسے آزاد ہونا ہوگا۔

 

فلسطینی عوام کی حالت زار ہمارے درد کے دلخراش سانحے میں سے ایک ہے،غزہ کی صورتحال عالمی ضمیر پر بدنماداغ اور اجتماعی اخلاقی ناکامی ہے،8دہائیوں سے فلسطینی عوام جرات کے ساتھ اپنا دفاع کررہے ہیں۔مغربی کنارے میں ہر گزرتا دن ایک نئی بربریت لارہاہے۔غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی جاری ہےجس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker