جرم

واہ کینٹ: پولیس کی کارروائی میں مطلوب افغان شہری تین ساتھیوں سمیت ہلاک

واہ کینٹ میں پولیس کی کارروائی میں مطلوب ملزم اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

پولیس ذرا ئع کے مطابق پشاور اور راولپنڈی پولیس کی جانب سے واہ کینٹ کی کوہستان کالونی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں مطلوب ملزم آدم 3 ساتھیوں سمیت مارا گیا جب کہ ایک ملزم نور رحمت کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم آدم دہشتگردی، قتل اور بھتہ خوری کے 13 مقدمات میں مطلوب تھا، آدم دھمکی آمیز آڈیو اور ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق آدم افغان شہری تھا تاہم اس نے پاکستانی شہریت کی جعلی دستاویزات بنوارکھی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker